ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک الیکشن 2023: امت شاہ نے کرناٹک صوبائی الیکشن کا بجایابگل ، کانگریس اور جے ڈی ایس پر طنز

کرناٹک الیکشن 2023: امت شاہ نے کرناٹک صوبائی الیکشن کا بجایابگل ، کانگریس اور جے ڈی ایس پر طنز

Sat, 31 Dec 2022 10:47:24    S.O. News Service

بنگلو ر و، 31دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ 30 دسمبر کو کرناٹک کے منڈیا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کا بگل بجا دیا ہے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس اور جے ڈی ایس کو بدعنوان اور خاندانی جماعتیں قرار دیتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔امت شاہ نے کہا کہ میں نے 2018 کے انتخابات کا آغاز اسی ضلع سے کیا تھا۔ یہاں سے مٹھی بھر اناج مانگ کر بی جے پی نے ان کسانوں کو انصاف دلانے کا حلف لیا تھا ،جن کے ساتھ مبینہ طو رپر کانگریس کے دور میں ظلم ہوا تھا۔ کرناٹک کے عوام نے ہمیں سب سے بڑی پارٹی بنا کر حکومت بنانے کا موقع دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے جے ڈی ایس اور کانگریس کا راج دیکھا ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں کرناٹک دہلی کے لیے اے ٹی ایم بن جاتا ہے اور جے ڈی ایس کے دور میں کرناٹک ایک خاندان کے لیے اے ٹی ایم بن جاتا ہے۔امت شاہ کے الزام کے مطابق:’ دونوں نے ہمیشہ کرپشن کے ذریعے اس سرزمین کی ترقی کو روکا ہے‘۔حال ہی میں کانگریس نے سی ایم بسواراج بومئی پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ریاست میں PayCM نامی مہم شروع کی تھی۔

اس دوران امت شاہ نے کانگریس کو اے ٹی ایم کہا ہے۔انہوں نے مزید 3 سی کا ذکر کیا۔امیت شاہ نے کہا کہ جے ڈی ایس اور کانگریس دونوں بدعنوان، مجرمانہ اور مبینہ طور پر فرقہ پرست ہیں۔ وہیں امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کرناٹک مودی کی قیادت میں ترقی کی لمبی چھلانگ لگائے گا، خیال رہے کہ ریاست میں فی الوقت بی جے پی کی ہی حکومت ہے۔


Share: